11 جولائی 2014 - 20:01
غزہ پر حملے فوری طور پر بند کئے جائیں: ترکی

ترکی کے صدر عبداللہ گل نے غزہ کے خلاف اسرائیل کی جارحیت کے ردعمل میں غزہ پر فوری طور پر حملے بند کئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس علاقے کے خلاف زمینی فوجی کاروائی پر سخت خبردار کیاہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ترکی کے صدر عبداللہ گل نے غزہ کے خلاف اسرائیل کی جارحیت کے ردعمل میں غزہ پر فوری طور پر حملے بند کئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس علاقے کے خلاف زمینی فوجی کاروائی پر سخت خبردار کیاہے۔ ذرائع کے مطابق ترکی کے صدر عبداللہ گل نے کہا ہے کہ غزہ کے خلاف زمینی فوجی کاروائی، کئے جانے سے انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے۔ ترکی کے صدر نے کہا ہے کہ اسرائیل کو چاہیئے کہ اپنے حملے روکتے ہوئے غزہ کے عوام کیلئے امداد کی ترسیل کیلئے سہولتیں فراہم کرے۔اس سے قبل ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردوغان نے بھی غزہ پر اسرائلی جارحیت کا سلسلہ بند کرانے کیلئے عالمی اداروں کے موثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ جبتک صیہونی حکومت کی جارحانہ کاروائیاں جاری ہیں، انقرہ اور تل ابیب کے تعلقات معمول پر نہیں آسکتے۔ترکی عوام نے آج نماز جمعہ کے بعد اسرائیل کی مذمت میں مظاہرے بھی کئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲